ہاکی

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 26, 2023

اومان: جونیئر ہاکی ایشیاکپ: پاکستان اپنا تیسرا میچ کل بھارت کے خلاف کھیلے گا

جونیئر ہاکی ایشیاکپ میں پاکستان اپنا تیسرا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
اومان کے شہر صلالہ میں کھیلے جارہے ایونٹ کےپول۔اے میں قومی ہاکی ٹیم 6پوائنٹس کے سرفہرست ہے اور سیمی فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات روشن ہیں۔پاکستانی ٹیم نےاب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز جیتے۔ پہلے میچ میں چائینیز تائے پے کو ایک کے مقابلے میں 15گول سے کامیابی سمیٹی۔ دوسرے میچ میں قومی جونیئر ٹیم نے تھائی لینڈ کو 9گول سے شکست دی۔ بھارت کے بھی چھ پوائنٹس ہیں، تاہم گولز کی بنیاد پر دوسرے نمبر پر موجود ہے۔