کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 26, 2023

پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کو177رنز سےہرادیا

پاکستان شاہینز نے زمبابوے سلیکٹ کے خلاف پانچواں ون ڈے 177رنز سے جیت لیا۔ چھ میچز کی سیریز میں زمبابوے سلیکٹ کو تین۔دو کی برتری حاصل ہے۔
ہرارے میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان شاہینز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئےمقررہ 50اوورزمیں 6وکٹوں پر314رنزبنائے، عمران بٹ اور حسیب اللہ نے ٹیم کو 139رنزکا آغاز فراہم کیا۔ حسیب اللہ نے 62اور عمران بٹ نے64رنزبنائے۔ عمیربن یوسف 89رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔
جواب میں زمبابوے سلیکٹ کی ٹیم 31.4اوورزمیں 137رنزبناکر آؤٹ ہوگئی۔ وکٹ کیپر کلائیو۔مداندے 41رنزناٹ آؤٹ کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ قاسم اکرم اور شاہنواز دھانی نے 3۔3وکٹیں حاصل کیں۔ سیریز کا آخری میچ کل ہرارے میں ہی کھیلا جائے گا۔