سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 26, 2023

نیپالی شرپا نے ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نیپالی شرپا نےدنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرنے کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔کامی ریتا نے ایورسٹ کوریکارڈ 28ویں مرتبہ اسکیل کیا۔
53سالہ شرپا کامی۔ریتا نے 8ہزار849میٹردنیا کی بلند چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کورواں ہفتے میں دوسری مرتبہ سر کیا۔ کامی ریتا نے 1994 سے ایورسٹ پر کوہ پیمائی کا سلسلہ شروع کیا اور 2014۔15 اور 2020کے علاوہ ہر سال اسے ناپتے رہے ۔چوٹی سر کرنے کے بعدکامی ریتا نے ایورسٹ گیٹ وے لیوکلا سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے کھٹمنڈو میں واپسی کی جہاں اہلخانہ اور دوستوں نے ان کا ایک ہیرو کی طرح استقبال کیا۔ برطانوی کلائمبر کینٹن کول(COOL)نے ماؤنٹ ایورسٹ کوسب سے زیادہ17 مرتبہ سر کرنے والے غیرملکی کوہ پیما کا اعزاز حاصل کیا۔