ٹینس گرینڈ سلیم فرنچ اوپن 2023کے ڈراز کردیے گئے: کارلوس الکاراز اور نوواک جوکووچ ایک ہی گروپ میں شامل
ٹینس گرینڈ سلیم فرنچ اوپن 2023کے ڈراز کردیے گئے ہیں، عالمی نمبر ایک سپین کے کارلوس الکاراز اور 22گرینڈ سلیم ہولڈر سربیا کے نوواک جوکووچ ایک ہی گروپ میں شامل ہیں۔
پیرس میں کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں جوکووچ ریکارڈ 23ویں گرینڈ سلیم کے حصول کےلیے امریکہ کے الیکسینڈر۔ کوواسیوک کے خلاف میچ سے مہم کا آغاز کریں گے۔عالمی نمبر ایک الکارازاپنا پہلا میچ کوالیفائر کھلاڑی کے خلاف کھیلیں گے۔ نوجوان ٹینس سٹار الکارازنے بچوں کے ساتھ ٹینس کھیلی، بچوں نے الکاراز کے ساتھ تصویریں بنوائیں۔
نوواک جوکووچ نے بھی ایونٹ کےلیے اپنی تیاریاں تیز کردی ہیں، سب ٹینس سٹار نے پیرس میں بھرپور پریکٹس کی۔ روس کے ڈانیل مدویدیو اوریونان کے سٹیفانوس سٹسیپاس کی بھی تیاریاں جاری ہیں۔