بین الاقوامی

  • May 26, 2023

سوڈان میں جنگ بندی کے باوجود فوج اور آر ایس ایف کے درمیان جھڑپیں

سوڈان میں فوج اور سریع الحرکت فورس کے درمیان سات روزہ جنگ بندی کے باوجود بھی جھڑپوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق جمعرات کو بھی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان دارلحکومت خرطوم،ام درمان اور العبید شہر میں جھڑپیں جاری رہیں۔متحارب فریقین نے ایک دوسرے پر جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا ہے۔سعودی عرب اور امریکہ کی ثالثی میں دونوں دھڑوں نے گزشتہ ہفتے جدہ میں عارضی جنگ بندی کے معاہدے پر دستخط کئے تھے۔دوسری جانب اقوام متحدہ نے صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان میں نصف آبادی یعنی تقریبا ڈھائی کروڑ شہریوں کو انسانی امداد کی ضرورت ہے جس کے لئے 2 ارب 60 کروڑ ڈالرز درکار ہیں۔سوڈان میں 15 اپریل سے جاری لڑائی میں 800 سے زائد شہری ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے ہیں جبکہ 10 لاکھ سے زائد شہری داخلی طور پر بے گھر اور پڑوسی ممالک نقل مکانی پر مجبور ہوچکے ہیں۔