موسم

  • May 26, 2023

پنجاب ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق بارہ گھنٹے کے دوران پنجاب ، اسلام آباد، خیبر پختونخوا ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں/آ ندھی اور گرج چمک کے ساتھ مزیدبارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ اس دوران شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقا مات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران بالائی/وسطی پنجاب،اسلام آباد، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوا اورگلگت بلتستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ملک کےدیگر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہا۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : شہید بینظیر آباد47، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجوداڑو، دادواور سبی میں46ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔