وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کا ٹویٹ: آج شہدا،غازیوں اور وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کرکے9 مئی کو ناں کہیں
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آج "یوم تکریم شہداء پاکستان" پر شہداء، غازیوں، ان کے اہل خانہ، وطن کے محافظوں سے یکجہتی کا فقیدالمثال مظاہرہ کرکے 9 مئی کو NO کہیں۔ا پنے ٹو یٹر پیغا م میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ قوم کی اجتماعی سوچ کی تبدیلی کا دن ہے، تکریم شہداء کی روشنی سے 9 مئی کی سیاہی مٹادیں۔شہدا کے مزاروں، یادگاروں پر پھول اور اپنی محبتیں نچھاور کریں۔