سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • May 25, 2023

بلوچستان میں 34 ویں نیشنل گیمز ۔ میڈلز ٹیبل: آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری اور مجموعی میڈلز کی ڈبل سنچری کے قریب

34 ویں نیشنل گیمز میں آرمی کا دستہ گولڈ میڈلز کی سنچری اور مجموعی میڈلز کی ڈبل سنچری کے قریب پہنچ گیا ہے۔
کوئٹہ میں جاری 34 ویں نیشنل گیمز میں پاکستان آرمی نے اب تک 95 گولڈ میڈلز سمیت 180 میڈلز حاصل کیے ہیں۔آرمی کے ایتھلیٹس نے 57 سلور اور 28 برانز میڈلز بھی اپنے نام کیے ہیں۔
دوسرے نمبر پر موجود واپڈا نے نیشنل گیمز میں اب تک 48 گولڈ، 49 سلور اور 39 برانز میڈلز جیتے ہیں جبکہ پاکستان نیوی نے 27 گولڈ، 27 سلور اور 34 کانسی کے تمغے حاصل کیے ہیں۔
پاکستان ائیرفورس 4گولڈ، 18 سلور اور 25 برانز میڈلز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایتھلیٹس اب تک 2 گولڈ 9 سلور اور 41 برانز میڈلز حاصل کیے ہیں۔
خیبر پختونخوا، بلوچستان، پولیس ،ریلویز اور بلوچستان نے اب تک ایک ، ایک گولڈ میڈل جیتا ہے۔ پنجاب نے 6 سلور اور 20 برانز میڈلز جبکہ سندھ نے 2 سلور اور 10 برانز میڈلز اپنے نام کیے ہیں۔