ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن احسن ایاز کی امریکہ میں پاکستان کے سفیر سے ملاقات
ورلڈ جونیئر اسکواش چیمپئن پاکستان کے احسن ایاز نے امریکہ میں پاکستان کے سفیرمسعود خان سے ملاقات کی۔
پاکستان کے سفیر مسعود خان نے احسن ایازکی کارکردگی کو سراہا اور پاکستان کا نام روشن کرنے پر مبارکباد دی۔مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے ہمیشہ بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔انہوں نے کہا کہ سکواش کے میدان میں احسن ایاز پاکستان کا سر دوبارہ فخر سے بلند کریں گے۔احسن ایاز نے سفیر پاکستان کو امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل اسکواش کھیلنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔سفیر پاکستان مسعود خان نے احسن ایاز کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔احسن ایاز نے اب تک 9 بین الاقوامی بڑے ٹائٹل حاصل کیے ہیں ۔