بین الاقوامی

  • May 25, 2023

روس مخالف فورس کا روس پر مزید حملے کرنے کا اعلان

رواں ہفتے روسی سرحد پر حملہ کرنے والے جنگجوؤں کے روسی کمانڈر نے کہا ہے کہ ان کا گروپ یوکرین سے روس کے علاقے میں مزید حملے کرے گا۔
خود کو روسی رضا کار کور کا کمانڈر کہنے والے ڈینس کیپوسٹن نے روسی سرحد کے قریب یوکرین کے علاقے میں صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئے کہا ہے یہ حملہ اگلے دو روز میں کیا جائے گا۔
اس فورس نے رواں ہفتے یوکرین کے علاقے سے روس پر شدید حملہ کیا تھا جو چوبیس گھنٹے سے زیادہ وقت تک جاری رہا۔