سری لنکا: چینی کشتی حادثے کا شکار، 14 لاشیں برآمد
سری لنکا میں چینی کمپنی کی ڈوبنے والی کشتی کے مسافروں میں سے 14 کی لاشیں مل گئی ہیں۔16 مئی کو چین کی ایک کمپنی کی کشتی ڈوب گئی تھی۔ 3 ہوائی جہاز اور 4 کشتیوں کی مدد سے کیے گئے سرچ آپریشن کے دوران 14 لاشیں برآمد کر لی گئیں۔کشتی میں 39 افراد موجود تھے ۔ کشتی میں سوار کوئی بھی فرد بچ نہیں سکا۔ باقی افراد کی تلاش کا کام جاری ہے۔کشتی کے ڈوبنے کی وجہ سمندری طوفان کو قرار دیا جا رہا ہے ۔