بین الاقوامی

  • May 24, 2023

کشمیر جی ٹوئنٹی اجلاس،صحافیوں کے سوالات سے بھارتی وزیر ناراض

جی ٹوئنٹی گروپ کے اجلاس کے موقع پر پریس کانفرنس کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کے بعض سوالات سے بھارتی مرکزی وزیر جتیندر سنگھ سخت ناراض ہو گئے۔جب پریس کانفرنس کے دوران ایک بھارتی صحافی نے جتیندر سنگھ سے پوچھا کہ اگر کشمیر میں اتنے بڑے پیمانے پر بین الاقوامی پروگرام کا انعقاد ممکن ہے تو پھر سیاسی عمل ممکن کیوں نہیں ہے؟بھارتی وزیر اس سوال پر بھڑک گئے اور ایسے سوالات کرنے پر صحافیوں پرمخصوص"ذہنیت"رکھنے کے الزامات عائد کردیے۔
جب ایک فرانسیسی صحافی نے "انتہائی سکیورٹی" اور اسکولوں کو بند کر دینے کے بارے میں پوچھا تو جتیندر سنگھ بحث پر اترآئے اور کہا کہ وہ سکیورٹی کے متعلق سوالات پوچھ کر مندوبین کو خوفزدہ کرنے کی کوشش نہ کریں۔انہوں نے فرانسیسی صحافی کو اپنے وطن جاکر ایسے اجلاسوں کے دوران عائد کی جانے والی پابندیوں کا جائزہ لینے کی بھی نصیحت کی۔اس پر جواباً فرانسیسی صحافی نے پوچھا کہ کیا بھارتی وزیر کو لگتا ہے کہ ایسے پروگراموں کے دوران فرانس میں اسکول بند کردیے جاتے ہیں۔