بین الاقوامی

  • May 24, 2023

روس کا یوکرین سے ہونے والے شدیدحملے کو پسپا کرنے کا دعویٰ

روسی فوج نے کہا ہے کہ اس نے یوکرین کے سب سے شدیدحملے کو پسپا کر دیا اور 24 گھنٹے تک جاری رہنے والی لڑائی میں 70 سے زیادہ حملہ آوروں کو مار دیا گیا ہے۔روس نے ان حملوں کا الزام یوکرین کے فوجی تخریب کاروں پر لگایا۔ لیکن یوکرین کا کہنا ہے کہ یہ حملہ روسی فوجیوں نے کیا جو اپنے ملک کے خلاف بغاوت کر رہے ہیں۔روس مخالف گروپ ۔فریڈم آف رشیا لیجن۔ نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھاری توپ خانے سے روسی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔یہ لڑائی یوکرین کے شہر خارکیف کے شمال میں جنوب مغربی روس کے علاقے بیلگوروڈ میں ہوئی۔یہ خطہ روس کا ایک فوجی مرکز ہے، جہاں ایندھن اور گولہ بارود کے ڈپو ہیں۔روسی افواج نے حملہ آوروں کے زیر استعمال چار بکتر بند گاڑیاں اور پانچ پک اپ ٹرکوں کو تباہ کر دیا۔مقامی حکام نے الزام لگایا کہ حملہ آوروں نے ڈرون اور توپ خانے کا بھی استعمال کیا۔ تباہ ہونے والی بکتر بند گاڑیاں امریکی ساختہ ہیں اور امریکا نے کہا ہے کہ وہ اس حملے میں ملوث نہیں ہے۔