پاکستان افغانستان کا اہم اقتصادی شراکت دارہے،افغان عبوری وزیر تجارت
افغان عبوری وزیر صنعت و تجارت نور الدین عزیزی نے پاکستان کو اہم اقتصادی شراکت دارقرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کے برسراقتدار آنے کے بعد پاکستان اور افغانستان کے درمیان تجارت میں خاطر خواہ اضافہ ہوا ہے۔افغان میڈیا کو انٹرویو میں نورالدین عزیزی نے کہا کہ پاکستان کو افغان برآمد ات کا حجم ایک ارب ،20 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ سطح تک پہنچ گیا ہے جو ماضی میں 400 ملین ڈالر تک محدود تھا۔افغان وزیر صنعت وتجارت نے کہا کہ تازہ پھل اور معدنیات پاکستان کو افغانستان کی دو اہم برآمدات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ افغان عبوری حکومت پاکستان،ایران اور روس سمیت دیگر علاقائی ممالک کیساتھ تجارت کے فروغ کی خواہاں ہے۔