تفریح

  • May 17, 2023

گرین پیس اور جرمنی کے ایک زرعی گروپ کا انوکھا احتجاج

ماحولیاتی تحفظ کی تنظیم گرین پیس اور جرمنی کے ایک زرعی گروپ نے ایک عجیب احتجاج کیا۔ وہ گایوں اور بچھڑوں کا ایک گلہ جرمنی کی پارلیمنٹ کے باہر لے آئے ۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ مویشیوں کو چراگاہوں تک زیادہ سے زیادہ رسائی فراہم کی جائے ۔ گرین پیس کے زرعی ماہر کا کہناتھا کہ جرمنی میں ستر فیصد گائیں پورا سال باڑوں میں رسی سے بندھی رہتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف اکتیس فیصد مویشیوں کو چراگاہوں میں چرنے کا موقع ملتا ہے۔