لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز کا ٹائٹل ایشیا لائنز کے نام
لیجنڈز لیگ کرکٹ ماسٹرز کا ٹائٹل ایشیا لائنز کے نام رہا۔
دوحہ میں کھیلے گئے ایونٹ کے فائنل میں ایشیا لائنز نے ورلڈ جائنٹس کو 7وکٹوں سے ہرایا۔ جائنٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورزمیں 4وکٹوں پر 147رنزبنائے۔ جیک کیلس نے 78رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔ راس ٹیلر نے 32رنزبنائے۔ لائنز کی جانب سے بنگلہ دیشی اسپنر عبدالرزاق نے2وکٹیں حاصل کیں۔
ایشیا لائنز نے مطلوبہ ہدف 16.1اوورزمیں 3وکٹوں پر حاصل کیا۔ اوپل تھرانگا اور تلکارتنے دلشان نے 115رنزکا آغاز فراہم کیا۔ تھرانگا 57اور دلشان 58رنزبناکر آؤٹ ہوئے۔ مصباح الحق اور محمد حفیظ 9۔9رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ عبدالرزاق میچ اور اُوپل تھرانگا سیریز کے بہترین کھلاڑی قرارپائے۔ ایشیا لائنز کی قیادت شاہد آفریدی جبکہ ورلڈ جائنٹس کی قیادت شین واٹسن کررہے تھے۔