بین الاقوامی

  • Mar 21, 2023

صدر شی چن ہنگ کی روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن سےماسکو میں اہم ملاقات

چین کے صدرشی چن پنگ کی روسی ہم منصب ولادیمیرپیوٹن سےماسکو میں اہم ملاقات ہوئی ہے۔
روسی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق چین کے صدر شی چن پنگ نے روس کے ساتھ اپنے "قریبی تعلقات" کو سراہتے ہوئےکہاکہ دونوں ممالک جامع تزویراتی تعاون میں شراکت دار ہیں۔دونوں رہنماؤں نے یوکرین تنازعہ پر بھی بات چیت کی۔ روس کے صدرولادیمیر پیوٹن نےچین کی رائے سےاتفاق کرتے ہوئے کہاکہ وہ صدرشی چن پنگ کی امن تجاویز پر مذاکرات کےلئےتیارہے۔انہوں نےکہاکہ ماسکو ہمیشہ سے مذاکرات کےلئے تیار ہے۔
اس سے پہلے صدر شی چن پنگ تین روزہ دورےپرماسکو پہنچے تو ہوائی اڈے پر روس کےنائب وزیراعظم چرنی شینکوف اور اعلیٰ حکام نے ان کاخیرمقدم کیا۔ صدرشی چن پنگ کےدور ے میں دونوں ملکوں کےدرمیان کئی معاہدوں اورمفاہمت کی یاداشتوں پردستخط بھی ہوں گے۔