کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 20, 2023

نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کا دورہ پاکستان، کیوی ٹیم اب لاہور پہنچے گی

پاکستان کرکٹ بورڈ اور کیوی کرکٹ بورڈ کے درمیان وائٹ بال سیریز کےلئے شیڈول میں تبدیلی پر اتفاق۔ کیوی ٹیم اب لاہور پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی 20اور پانچ ون ڈے میچز کی سیریز کھیلی جائے گا۔ قذافی سٹیڈیم میں 14 سے 17 اپریل تک تین ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی میں آخری دو ٹی 20 اور پہلا ون ڈے 20 سے 26 اپریل تک کھیلے جائیں گے۔کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان 30 اپریل سے 7 مئی تک کھیلے جانے والے بقیہ چار ون ڈے میچز کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا۔