ہم میچ میں رہے، لیکن نتیجہ اپنے حق میں نہیں کر سکے؛ محمد رضوان
پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کی رنرزاپ ٹیم ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ ہم میچ میں رہے، لیکن نتیجہ اپنے حق میں نہیں کر سکے۔
لاہور میں ایونٹ کے فائنل کے بعد نیوز کانفرنس کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ میچ کا ٹرننگ پوائنٹ شاہین آفریدی کی اننگز تھی، وہ مومنٹم بنا گیے اور میچ لے گئے۔ وکٹ کیپر بیٹر نے کہا کہ ہمارے کھلاڑیوں نے کوشش کی، کریڈٹ زمان خان کی بولنگ کو دینا چاہیے، زمان خان آخر میں اچھے اوورز کر رہا ہے وہ رنز نہیں ہونے دیتا۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز نے ہم سے زیادہ کوشش کی اور ٹائٹل اپنے نام کیا۔