نوواک جوکووچ میامی اوپن میں شرکت نہیں کرسکیں گے
عالمی نمبر ایک سربیا کے نوواک جوکووچ میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
امریکی انتظامیہ نے ٹینس سٹار کو کوویڈ۔19کےخلاف ویکسی نیشن سے استثنیٰ دینےسے انکار کر دیا ، جس کے باعث وہ میامی اوپن میں نہیں کھیل سکیں گے۔35سالہ کھلاڑی کیلیفورنیا میں جاری ماسٹرز 1000ٹورنامنٹ انڈین ویلز میں بھی شرکت نہیں کرسکے۔22گرینڈ سلامز کے فاتح جوکووچ گزشتہ سال کے آسٹریلین اوپن سے بھی محروم ہو گئے تھے۔