قومی

  • Mar 18, 2023

آئی جی اسلام آبادناصراکبرکی میڈیا سے گفتگو

آئی جی اسلام آباد ناصر اکبر نے کہا ہے کہ عمران خان کی پیشی پرغیرمعمولی اقدامات کامقصد شہریوں کاتحفظ یقینی بناناہے۔ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے،جیسے ہی پیشی ختم ہو گی راستے کھل جائیں گے۔
آئی جی اسلام آباد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ عدالت کے حکم کے مطابق سیکورٹی کے انتظامات کیے ہیں۔اس طرح کے مواقعوں میں کوئی دوسری طاقت بھی غلط استعمال کرسکتی ہے۔ناصر اکبر نے کہا کہ تحریک انصاف کی قیادت اور کارکنوں کو عدالتی کاروائی کو متوازن طریقہ سے سرانجام دینے کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں-