پی ایس ایل 8، فائنل میں لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزآج آمنے سامنے
پی ایس ایل ایٹ کے فائنل میں دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور ملتان سلطانزآج آمنے سامنے ہوں گے۔
دونوں ٹیموں پر نظر ڈالی جائے تو بیٹرزمیں لاہور قلندرز کے پاس اوپنر فخرزمان ہیں جنہوں نے12میچزمیں32.50کی اوسط سے 390رنز سکور کررکھے ہیں، جس میں ایک سنچری اور 2ففٹیز شامل ہیں۔ ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے 11 میچز میں ایک سنچری اور 3نصف سنچریوں کی بدولت 57.33کی اوسط سے516رنزبنائے ہیں۔
بولنگ میں قلندرز کے راشدخان نے10میچزمیں 18کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ ملتان سلطانز کے عباس آفریدی 10میچز میں 23کھلاڑیوں کوآؤٹ کرکے ایونٹ کے ٹاپ وکٹ ٹیکر ہیں۔