کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Mar 18, 2023

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا علیم ڈارکو شاندار خدمات پر خراج تحسین

وزیر اعظم محمد شہبا شریف نے امپائر علیم ڈار کو ان کی شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔
اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم نے لکھا کہ پاکستان امپائرعلیم ڈار کی انٹرنیشنل کرکٹ کو قابل تعریف خدمات پر شکریہ ادا کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ کرکٹ کے تمام فارمیٹس میں بے عیب امپائرنگ کے باعث علیم ڈار نے پوری دنیا سے داد وصول کی۔ پاکستان کو علیم ڈار کی شاندار خدمات پر فخر ہے۔ علیم ڈار آئی سی سی ایلیٹ پینل سے دستبردار ہوگئے۔