بین الاقوامی

  • Mar 18, 2023

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی ظالمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔۔قابض صہیونی فوج نے رملا شہر کےقریبی علاقے میں فائرنگ کرکے ایک اور فلسطینی نوجوان کو شہید کردیا۔۔23 سالہ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت یزن عمر جمیل خصیب کے نام سے ہوئی۔۔۔صہیونی فوج ظالمانہ کارروائیوں میں رواں سال ابتک چوراسی فلسطینوں کو شہید کرچکی ہے۔۔۔جمعرات کو اسرائیلی فوج نے شمالی شہر جنین میں چارفلسطینیوں کوشہیدکردیا تھا۔