ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا
محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلا قوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔تاہم مشرقی شمال، مشرقی بلوچستان،سندھ، کشمیر اورزیریں خیبر پختونخوامیں آندھی اور تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران اسلام آباد، بالائی اور وسطی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، شمالی اور وسطی بلوچستان اور کراچی میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت چھور ،تربت36اور مٹھی میں35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیا گیا۔