بین الاقوامی

  • Mar 17, 2023

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری: جنین میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید

مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بربریت جاری ہے ۔۔ شمالی شہر جنین میں قابض فوج نے فائرنگ کرکے چار فلسطینیوں کو شہید کر دیا ۔۔شہید ہونیوالوں میں ایک 16 سالہ لڑکا بھی شامل ہے ۔ ۔جبکہ صیہونی فوج کی فائرنگ 20 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ۔۔زخمی فلسطینیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں فلسطینی وزارت صحت کے مطابق چار کی حالت تشویشناک ہے۔
مقبوضہ مغربی کنارے میں رواں سال کے دوران اب تک اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہونیوالے فلسطینیوں کی تعداد 83 ہوچکی ہے