جنوبی کوریا کے صدر جاپان کے سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے
جنوبی کوریا کے صدر یون سک ییول جاپان کے دوروزہ سرکاری دورے پر ٹوکیو پہنچ گئے ہیں ۔۔جنوبی کوریا کی قیادت کا بارہ سال میں یہ جاپان کا پہلا دورہ ہے ۔۔
مہمان صدر جاپان کے وزیر اعظم فومیو کشیدو سے ملاقات کریں گے ۔۔دونوں لیڈروں کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی پر بات چیت متوقع ہے ۔۔شمالی کوریا کے خطرے سے نمٹنے کی حکمت عملی پر بھی غور کیا جائے گا۔۔خطے کی صورتحال کے پیش نظر جنوبی کوریا کے صدر کا دورہ جاپان نہایت اہمیت کا حامل ہے ۔۔