قومی

  • Jan 24, 2023

ہمارے لیے ریڈلائن ہمارا دین اور وطن ہے، علامہ طاہراشرفی

وزیر اعظم کے معاون خصوصی علامہ طاہراشرفی نے کہا کہ ہمارے لیے ریڈلائن ہمارا دین اور وطن ہے،سویڈن کے واقعہ نے تمام مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا ہے ، اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی اظہار رائے کے نام پر کسی کے مذہب کی توہین قابل برداشت نہیں کی جا سکتی ۔تمام انبیاء کی عزت و تکریم ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیغام پاکستان کے مؤقف پر تمام علماء کرام کا اتفاق ہے،پاکستان کے اندر کسی بھی مسلح کارروائی کی کوشش شرعاًاور قانوناًجائزنہیں ہے۔