قومی

  • Jan 24, 2023

سابق رکن پنجاب اسمبلی سیف الملوک مسلم لیگ ن لاہور کےصدر بن گئے

سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ ن لاہور کےصدر بن گئے ۔
وزیرداخلہ راناثنااللہ، چیف آرگنائزر مریم نواز اور حمزہ شہبازنےسیف الملوک کھوکھر کوٹیلی فون کیا اور مسلم لیگ ن کاصدربننے پرمبارکبادپیش کی۔وزیرداخلہ راناثناء اللہ نے سیف الملو ک سے گفتگوکرتے ہوئے کہا آپ پارٹی کا فخر ہیں ،عمران خان دور میں کھوکھر برادران کو بدترین سیاسی انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا لیکن وہ پارٹی کیساتھ ڈٹ کر کھڑے رہے۔مریم نوازنے گفتگوکرتے ہوئے کہ ملک سیف الملوک کھوکھر مسلم لیگ ن کو لاہور میں مضبوط کریں گے۔حمزہ شہباز شریف نے ملک سیف الملوک کھوکھر کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کےباوفا ساتھی ہیں ،آپ بہترین اندازمیں بطور لاہور صدر کام کریں گے۔