بین الاقوامی

  • Jan 24, 2023

اقوام متحدہ کا افغان حکومت سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی ہٹانے کا مطالبہ

اقوام متحدہ نے افغان عبوری حکومت سے لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی کو فوری طور پر ہٹانے کا مطالبہ کرتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ افغان بچیوں کو پڑھنے کا حق دلانے کیلئے عبوری حکومت کی ذمہ داری یاد دہانی کرائے۔
یونیسکو نے رواں سال تعلیم کے عالمی دن کو افغان طالبات،خواتین اور لڑکیوں کے نام منسوب کرنے کا بھی اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں سکول جانے کی عمر کی 80 فیصد افغان لڑکیاں تعلیم سے محروم ہیں جن کی تعدادپچیس لاکھ ہے۔یونیسکو نے افغانستان میں تمام لڑکیوں اور نوجوان خواتین کی تعلیمی اداروں میں واپسی کا مطالبہ دہرایا ہے اور خبردار کیا ہے کہ خواتین کو حصول تعلیم سے روکنے کے نتیجے میں تعلیمی میدان میں حاصل کردہ فوائد ضائع ہو سکتے ہیں۔