موسم

  • Jan 24, 2023

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا و پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی خیبر پختونخوا و پنجاب ، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار ،کشمیراور گلگت بلتستان میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے ۔ اس دوران بالائی خیبر پختونخوا ،کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقا مات پر درمیانی سے تیز بارش اوربرفباری کی توقع ہے ۔
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر اوربا لائی پنجاب میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو ئی۔آج ریکارڈکیےگئےکم سےکم درجہ حرارت لہہ منفی14 ،قلات منفی 09،گوپس ، اسکردومنفی 07،کالام منفی 06،ژوب،پاراچنار، کوئٹہ منفی 05،ہنزہ منفی 04،مری، پنجگور اور استور میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا