کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 23, 2022

اسلام آباد : سیلاب متاثرین کیلئے میڈیا الیون اور بزنس کمیونٹی میں فنڈ ریزنگ میچ

سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اسلام آباد میں فنڈ ریزنگ ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ کا انعقاد کیا گیا۔
وزیراعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ ایونٹ کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی امداد کیلئے اس طرح کے ایونٹ قابل ستائش ہیں۔سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ہم سب کوشاں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہیں کہ سیلاب متاثرین جلد اپنے گھروں میں آبادہوں ۔