قومی

  • Sep 23, 2022

گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے : وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب کی نیویارک میں میڈیا سے گفتگو

وزیر اطلاعات مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ گلوبل وارمنگ اور موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کا مشترکہ مسئلہ ہے۔پاکستان میں اس وقت سیلاب کے باعث ہیلتھ ڈیزاسٹر ہے۔
نیویارک میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سردیوں کی آمد ہے اورمتاثرین کو ادویات کے ساتھ کمبل، گرم کپڑوں اور چادروں وغیرہ کی اشد ضرورت ہے ۔ مخیر حضرات اور تنظیمیں این ڈی ایم اے اور سول سوسائٹی کے ذریعے بھی مدد کر سکتے ہیں۔

غیر ملکی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نےکہا کہ اتحادی حکومت کو مہنگائی کے ساتھ پی ٹی آئی دور کی نااہلی کی وجہ سے کئی چیلنج درپیش ہیں۔ وزیراعظم کی ترجیح عوام بالخصوص سیلاب متاثرین کو ریلیف کی فراہمی ہے
آواز۔۔ مریم اورنگ زیب