کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 23, 2022

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20سیریز: تیسرا میچ آج ہو گا

پاکستان اور انگلینڈکے درمیان تیسرا ٹی 20میچ آج کراچی ہی میں کھیلا جائے گا۔میچ شام ساڑھے ساتھ بجے شروع ہوگا اور پی ٹی وی سپورٹس ایچ ڈی پر براہ راست دکھایا جائے گا۔
نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلش ٹیم کو 10وکٹوں سے شکست دی۔قومی ٹیم نے 200رنز کا ہدف19.3اوورزمیں بغیر کسی نقصان کے نقصان کے حاصل کیا۔ کپتان بابراعظم 110اور محمد رضوان 88رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ دونوں بیٹرز نے متعدد ریکارڈ بھی اپنے نام کئے۔دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز ایک۔ایک سے برابر ہے۔