بین الاقوامی

  • Sep 22, 2022

ایران: پولیس حراست میں خاتون کی ہلاکت کیخلاف چوتھے روز بھی مظاہرے

ایران میں پولیس کی حراست کے دوران ایک نوجوان خاتون کی ہلاکت پر ملک بھر میں مسلسل چوتھے روز بھی مظاہرے جاری رہے اس دوران بدامنی کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔22 سالہ مہسا امینی کو اخلاقی پولیس نے غیر موزوں لباس کے باعث گرفتار کیا تھا، جن کی موت نے غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق کئی شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں جس میں مظاہرین نے حکومت مخالف نعرے لگائے، پولیس کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچایا۔