موسم

  • Sep 22, 2022

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا

محکمہ موسمیات کےمطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ وسطی و جنوبی علاقوں میں موسم گرم رہے گا۔ تا ہم شمال مشرقی پنجاب ، بالائی خیبر پختو نخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
آج ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت سبی ، نوکنڈی،بھکر،جوہر آباد اورنورپورتھل میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔