کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 21, 2022

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی : پاکستان کے محمد رضوان 825ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی 20 کی نئی رینکنگ جاری کردی۔
بیٹرز میں پاکستان کے محمد رضوان 825ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم تیسرے سے چوتھے نمبر پر چلے گئے ہیں۔ جنوبی افریقہ کے ایڈن مرکرم دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔ بھارت کے سوریا کمار یادو ایک درجہ ترقی پاکر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

بولرز اور آل راؤنڈرز میں کوئی پاکستانی کھلاڑی شامل نہیں۔بولرز میں آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ کی پہلی پوزیشن ہے۔ جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی دوسرے اور انگلینڈ کے عادل رشید تیسرے نمبر پر ہیں۔

آل راؤنڈرز میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن کی پہلی پوزیشن ہے۔افغانستان کے محمد نبی دوسرے اور انگلینڈ کے معین علی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔سری لنکا کے ہسارنگا کو چوتھی پوزیشن حاصل ہے۔