کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Sep 21, 2022

پہلا ٹی ٹونٹی :آسٹریلیا نے بھارت کو 4وکٹوں سے شکست دے دی

آسٹریلیا نے بھارت کو پہلے ٹی 20میچ میں 4وکٹوں سے شکست دیکر تین میچز کی سیریزمیں ایک۔صفر کی برتری حاصل کرلی ہے۔
موہالی میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20اوورزمیں6وکٹوں پر 208رنزبنائے۔ کے ایل راہول نے 55، سوریا کمار یادونے46رنزبنائے۔ ہاردیک پانڈیا 71رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کے نیتھن ایلیس نے 3اور جوش ہیزل ووڈ نے2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 19.2اوورزمیں 6وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔کیمرون گرین نے 61رنز کی اننگز کھیلی۔ میتھیو ویڈ 45رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔ اکشر پٹیل نے 3اور امیش یادو نے 2وکٹیں حاصل کیں۔