امریکی صدرجوبائیڈن کا ملک میں کورونا کے خاتمے کا اعلان
امریکا کے صدر جوبائیڈن نے ملک میں کورونا وبا کے خاتمے کا اعلان کردیا ہےتاہم اب بھی وائرس سے مرنے والے امریکیوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔انٹرویو کے دوران امریکی صدر نے لوگوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نوٹس کریں تو کسی نے بھی فیس ماسک نہیں پہنا ہوا، سب اچھی حالت میں لگ رہے ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ حالات بدل رہے ہیں۔