تفریح

  • Sep 18, 2022

پیرس،’’سپائیڈرمین‘‘ نے بغیر حفاظتی سامان48 منزلہ عمارت سرکرلی: ایلن رابرٹ نے اپنی60 ویں سالگرہ پر کارنامہ سرانجام دیا

فرانس کا ’سپائیڈر مین‘ کہلائے جانے والے ایک شخص نے اپنی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر کسی حفاطتی سامان کے بغیر پیرس کی 48 منزلہ عمارت سر کر لی۔ تاہم عمارت کے بلند ترین مقام پر پہنچنے کے بعد ان کو حراست میں لے لیا گیا۔ایلن رابرٹ نے کسی رسے کی مدد لیے بغیر ہی پیرس کے بزنس ڈسٹرکٹ میں ٹوٹل انرجیز نامی ٹاور کو سر کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میں لوگوں کو یہ پیغام دینا چاہتا تھا کہ 60 سال کا ہونا کوئی ایسی بات نہیں ہے، آپ کچھ بھی کر سکتے ہیں، متحرک رہ سکتے ہیں، شاندار کام کر سکتے ہیں۔