فن و ثقافت

  • Aug 23, 2022

چین میں خشک سالی،دریا سوکھ گئے: سطح آب گرنے سے دریا سے6 سو سالہ پرانے مجسمے برآمد

چین میں خشک سالی کے شکار دریائے یانگزی میں سطح آب نیچے گرنے کے بعد 6 سو سال پرانے مجمسے برآمد ہوئے ہیں۔جنوب مغربی شہر چونگ چنگ کے قریب دریائے یانگزی میں ایک جزیرے پر موجود ایک بڑے پتھر پر بنے تین مجسمے ظاہر ہوئے ہیں۔ ان تین مجسموں میں مرکز میں گوتم بدھ کا مجسمہ ہے۔ماہرین کا خیال ہے کہ یانگزی سے دریافت ہونے والے یہ مجسمے 600 سال قبل بنائے گئے تھے ۔