کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 17, 2022

قومی کرکٹ ٹیم کے 4 سالہ فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان : سال 2023سے 2027 کے دوران 10 ٹیمیں پاکستان آئیں گی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کےلیےآئندہ چار سالوں کے فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کر دیاہے ۔
پی سی بی کے مطا بق 2023 سے 2027 کے دوران پاکستان دس ٹیسٹ پلیئنگ نیشنز کی میزبانی کرے گا۔آئی سی سی بورڈکے 12 میں سے 10 ارکان کی ٹیمیں چار سال کے دوران پاکستان کا دورہ کریں گی۔ٹیموں میں انگلینڈ، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ، سری لنکا، بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹیسٹ سیریز جبکہ افغانستان، آسٹریلیا، آئرلینڈ اور زمبابوے کی ٹیمیں محدود طرز کی کرکٹ کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کریں گی۔ قومی ٹیم اس دوران دو سہہ ملکی کرکٹ سیریز بھی کھیلے گی۔
پاکستان، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ پر مشتمل پہلی سیریز فروری 2025 جبکہ دوسری سیریز کے لیے انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں پاکستان کے مدمقابل آئیں گی۔