کرکٹ

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 17, 2022

پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان دوسرا ون ڈے کل کھیلا جائے گا

پاکستان اورنیدرلینڈز کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ کل روٹرڈیم میں کھیلا جائے گا۔قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔
پہلے میچ میں گرین شرٹس نے 16رنز سے کامیابی حاصل کی۔فخر زمان کے 109 اور بابراعظم کے 74رنز کے باعث پاکستان نے 50 اوورز میں 6وکٹوں پر 314رنز بنائے۔جواب میں نیدرلینڈز کی ٹیم 50اوورز میں 8وکٹوں پر298نزبناسکی۔نسیم شاہ اور حارث رؤف نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔فخر زمان میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔