سپورٹس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 17, 2022

راولپنڈی : پاکستان ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ

پاکستان ٹیلی ویژن کے زیر اہتمام جشن آزادی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ راولپنڈی میں شرو ع ہوگیا۔
ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ پرسنل پی ٹی وی ظفر اللہ خان نے ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔
شہباز شریف سپورٹس کمپلیکس میں ہونیوالے ایونٹ میں 47کھلاڑی حصہ لے رہیں۔ پی ٹی وی نیوز ، پی ٹی وی ورلڈ ، پی ٹی وی ہوم، پی ٹی وی گلوبل، پی ٹی وی اکیڈمی اور پی ٹی وی سپورٹس کے کھلاڑی ایونٹ میں شریک ہیں۔دو روز تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں دو بہترین کھلاڑیوں کے درمیان فائنل مقابلہ ہوگا۔ایونٹ کا مقصد 75ویں جشن آزادی کو منانے کے ساتھ ساتھ پی ٹی وی ملازمین کے درمیان مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔