ٹینس

  • سپورٹس ڈیسک
  • Aug 17, 2022

امریکہ میں سنسناٹی اوپن سنسناٹی اوپن کا آغاز

دو روز پہلے کینیڈین اوپن جیتنےوالے سپین کے پابلو کرینو بسٹا کاسنسناٹی اوپن کے پہلے مرحلے میں ہی سفر تمام ہو گیا۔
امریکہ میں کھیلے جا رہے ایونٹ میں سربیا کے’’ میو میر۔ کیکا مانووچ‘‘ نے سپین کے ’’پابلو۔ کرینو ۔بسٹا‘‘ کو تین سیٹس میں شکست دی۔کیکا مانووچ نے کرینو بسٹا کو ایک۔ چھ، سات۔ پانچ اور سات۔ چھ سے زیر کیا۔

امریکہ کے ٹیلر فرٹز نے ارجنٹینا کے سیباسچیئن با ئز کو سٹریٹ سیٹس میں ہرا یا۔ فرٹز نے با ئز کے خلاف چھ۔ ایک اور چھ۔ ایک سے کامیابی سمیٹی۔

ایک اور میچ میں آسٹریلیا کے نک کر گیوس نے سپین کے ’’الیجینڈرو۔ ڈیو۔ڈووچ ۔فوکینا ‘‘کو سٹریٹ سیٹس میں سات۔ پانچ اور چھ۔ چار سے مات دے کر اگلے مرحلے کے لیے کوالیفائی کیا ۔

اٹلی کے جینک سنر نے آسٹریلیا کے ’’تھاناسی ۔کوکیناکس‘‘ جبکہ امریکہ کے ٹامی پال نے بروکس بے کو ہرایا۔