وزیراعظم شہباز شریف کی شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر آمد
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ ہو یا کوئی قدرتی آفت ۔ پاک فوج کے جوان اور افسر ہمیشہ قوم کے محافظ بن کر میدان میں اترے ہیں ۔ پوری قوم اپنے شہدا کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے ۔
وزیراعظم لسبیلہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہونے والے کور کمانڈرکوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کے گھر گئے اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ محمد شہباز شریف نےشہیدکے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی۔وفاقی وزراء خواجہ محمدآصف اور مریم اورنگزیب بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے شہداء ہمارا فخر ہیں ااور پاک فوج کے افسروں اور جوانوں نے ارض پاک کی حفاظت کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے کبھی دریغ نہیں کیا۔