قومی

  • Aug 17, 2022

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے اسلام آباد میں ترک کمپنی لیماک کے وفد کی ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ اور پاکستان تجارت ، سرمایہ کاری ، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔اسلام آباد میں ترک کمپنی لیماک کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ بات خوش آئند ہے کہ ترکیہ کی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدےسے مشترکہ تجارت کا حجم مزید بڑھ جائےگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول ہے،سرمایہ کار فائدہ اٹھائیں۔ وفد نے پاکستان میں پن بجلی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا۔