قومی

  • Aug 17, 2022

سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سےجائزہ اجلاس

وزیر اعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد اور مکمل بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کے حوالے سےجائزہ اجلاس سےخطاب میں وزیراعظم نے کہا کہ حکومت سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے طریقہ کار میں شفافیت کو یقینی بنائے گی ۔
انہوں نے کہا کہ جب تک آخری سیلاب متاثرہ کو اس کا حق نہیں مل جاتا، چین سے نہیں بیٹھوں گا۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کےلئےمشترکہ سروے بلوچستان سے شروع کیا جائے۔ متاثرین کو فوری مالی امداداین ڈی ایم اے کی زیرنگرانی ، ڈیجیٹل طریقہ کار سے کی جائے۔اجلاس کو مشترکہ سروے کے حوالے سے بتایا گیا کہ سیلاب کے دوران جاں بحق ، زخمی افراد، تباہ شدہ گھروں، دکانوں، فصلوں اور ہلاک ہونے والے مویشیوں کے اعدادوشمار اکٹھے کئےجائیں گے جس سے بحالی کے کاموں میں شفافیت، بہتری اور تیزی یقینی بنائی جا سکے گی۔ سروے 20 اگست 2022 سےشروع ہوگاجس کی تکمیل 22 ستمبر تک یقینی بنائی جائے گی۔وزیر اعظم نے تمام اقدامات پر فوری عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔