ٹاپ سٹوری

  • Aug 17, 2022

شہباز گل کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے پر روبکار جاری کر دی گئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت کی جانب سےپی ٹی آئی رہنماء شہباز گل کےجسمانی ریمانڈ میں توسیع کے فیصلے پر روبکار جاری کر دی گئی۔اس روبکار کی تعمیل کے لیے اسلام آباد پولیس کی ٹیم اڈیالہ جیل میں موجود ہے اور ابھی تک جیل حکام نے ملزم کو حوالے نہیں کیا ہے۔اسلام آباد پولیس نے تمام قانونی تقاضے مکمل کر دیئے ہیں ۔ تفتیشی ٹیم کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن تمام عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔
ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری نےنظر ثانی درخواست منظور کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کا مزید 48 گھنٹے کا ریمانڈ منظور کرتے ہوئےملزم کو اسلام آباد پولیس کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔ فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل سیشن جج نے کہا کہ عدالت پولیس کی نامکمل تفتیش کی دلیل سے متفق ہے