اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل یوکرین جائیں گے
اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کل یوکرین جائیں گے۔ترجمان سٹیفن ڈوجارک کے مطابق انتونیو گوتریس اپنے دورے میں یوکرینی صدر زیلنسکی اور ترک صدراردوان سے ملاقاتیں کریں گے۔اقوام متحدہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ اپنے دورے کے دوران یوکرین کی اوڈیسا بندرگاہ کا بھی دورہ کریں گے جہاں سے اقوام متحدہ اور ترکیہ کی ثالثی میں ہونے والے یوکرین، روس معاہدے کے تحت یوکرینی گندم کی برآمدگی کا سلسلہ جاری ہے۔